Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا درد ناک واقعہ ہے، سعید غنی

Now Reading:

سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا درد ناک واقعہ ہے، سعید غنی
سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا درد ناک واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کو 16 برس ہو جائیں گے، کراچی میں بھی تعزیت اجتماع کا انعقاد ہوا، بلاول ہاؤس کے سامنے تعزیت کا اجتماع ہو گا، آج کارساز کے یادرگار شہدا پر فاتحہ خوانی ہو گی، یہ اجتماع فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ سے بھی اظہار یکجہتی ہو گی، اس پر امریکہ کے رویہ کی مذمت بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی بہت بڑی دہشت گردی تھی، شاہراہِ فیصل پر ہمارے کارکنان پر دھماکے ہوئے، اس واقعے کے بعد بھی پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک درد ناک واقعہ تھا، اگلے روز محترمہ نے بہادری کا مظاہرہ کیا، بی بی اگلے روز جناح اسپتال گئی تھیں۔

واضح رہے کہ کل سانحہ کارساز کو 16 برس مکمل ہو جائیں گے لیکن تباہ کن دھماکوں کے ذمہ داران کو نہیں پکڑا جا سکا، قاتل کون تھا، تفتیش میں آج تک کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تاہم تاریخ کے اس خون آشم دن  کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

افسوس ناک واقعے میں پیپلزپارٹی کے ایک سوستتر کارکنان اور ہمدرد شہید ہوئے جبکہ 500 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

Advertisement

18 اکتوبر 2007 کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کا اعزاز پانے والی محترمہ بے نظیر بھٹو 8 سال کی خودساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعد وطن واپس پہنچیں تو ان کا فقید المثال استقبال ہوا۔

عوام کا ایک جم غفیر محترمہ کے استقبال کے لیے موجود تھا، بے نظیر بھٹو کو پلان کے تحت کراچی ائیر پورٹ سے بلاول ہاؤس جانا تھا لیکن جیالوں کے ٹھاٹھے مارتے سمندر نے مختصر سے فاصلے کو انتہائی طویل بنا دیا۔

پی پی کے جیالے ملک بھر سے سابق وزیرِ اعظم کی وطن واپسی پر ان کا استقبال کرنے کراچی پہنچے تھے، بے نظیر بھٹو کا قافلہ شاہراہ فیصل پر کارساز کے مقام پر پہنچا تو ایک زور دار دھماکا ہوا۔

ان دھماکوں میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں جبکہ 20 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 177 افراد شہیدہوئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے واقعے میں القاعدہ ، لال مسجد کے عسکریت پسندوں اور جنداللہ کو سانحہ کارساز میں ملوث قرار دیا تھا جبکہ حکومتی اداروں نے القاعدہ چیف فاہد محمد علے مسلم اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کو ملوث قرار دیا تھا۔

سانحہ کارساز کے 2 مقدمات بہادر آباد تھا نےمیں درج ہیں۔جس میں ایک مقدمہ سرکار کی مدعیت اور دوسرا خود بے نظیر بھٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Advertisement

سرکار کی مدعیت میں درج ہونے والا مقدمہ سی آئی ڈی منتقل ہونے کے بعد اے کلاس کرکے بند کردیا گیا جبکہ بے نظیر بھٹو کی مدعیت میں درج ہوے والے مقدمہ کو سی کلاس کرکے نظر انداز کردیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شُہداء کار ساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے 15 برس مکمل ہونے کے بعد بھی اس سانحے میں ملوث افراد کو بے نقاب نہیں کیا جاسکاہے، سانحے میں مرنے والے افراد کے خاندان آج بھی انصاف ملنے کے منتظر ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر