Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور کویت کے درمیان سرمایہ کاری کے 7 معاہدوں اور 3 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

Now Reading:

پاکستان اور کویت کے درمیان سرمایہ کاری کے 7 معاہدوں اور 3 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور کویت کے درمیان سرمایہ کاری کے 7 معاہدوں اور 3 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور کویت نے تحفظ خوراک، زراعت، پن بجلی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7معاہدوں اور 3مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد سے ملاقات ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی سات مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، کویت مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے ساتھ معاہدوں کو ایس آئی ایف سی کے تحت اہم سنگ میل قرار دیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کویت غذائی تحفظ، زراعت، پن بجلی، واٹر سپلائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا، کویت معدنیات کی صنعت کہ فروخت کے لیے مائننگ فنڈ بھی قائم کرے گا جبکہ کویت ٹیکنالوجی زونز کے قیام اور مینگروو جنگلات کے تحفظ میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔

Advertisement

نگراں وزیراعظم انوار الحق کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطین میں جاری تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے دوران شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

نگراں وزیراعظم نے اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزادی کے لیے فلسطینی کاز پر پاکستان کے دیرینہ اصولی موقف کا اعادہ کیا جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر بھی روشنی ڈالی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کویتی ولی عہد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں آگاہ کیا اور کویت کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

Advertisement

ملاقات میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویت کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر