Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں پی پی مخالف ووٹ کو ساتھ ملا کر چلنا ہے، امین الحق

Now Reading:

سندھ میں پی پی مخالف ووٹ کو ساتھ ملا کر چلنا ہے، امین الحق
امین الحق

سندھ میں پی پی مخالف ووٹ کو ساتھ ملا کر چلنا ہے، امین الحق

ایم کیو ایم کے رہنما و سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ سندھ میں پی پی مخالف ووٹ کو ساتھ ملا کر چلنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہم ملاقات میں عام انتخابات میں مشترکہ حکمت علی پر بات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کو پچھلے15 سالوں میں برباد کر کے رکھ دیا، سندھ میں پی پی مخالف ووٹ کو ساتھ ملا کر چلنا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ 2018 کا زکر تو ایسا ہے جیسے بھیانک خواب ہو، پچھلے 5 سال سے (ن) لیگ کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی پوزیشن ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوتی جا رہی ہے، ہمارا اتحاد نواز شریف کے وژن کو آگے لیکر بڑھنا ہے، سندھ کے ساتھ جو استحصال ہوا وہ ختم کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی۔

Advertisement

اس ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی اتحاد کے نکات پر مشاورت کی گئی جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تمام تر نکات اپنی اپنی قیادت کے سامنے رکھے۔

ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بعد دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ایم کیو ایم سے سابق وزیر امین الحق، جاوید حنیف اور حسان صابر جبکہ ن لیگ سے نہال ہاشمی، علی اکبر گجر و دیگر شریک تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر