Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں منظور

Now Reading:

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں منظور
سینیٹ

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے غزہ کی صورتحال اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی، جو سینیٹ نے منظور کرلی۔

سینیٹ اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے، غزہ میں زخمیوں کے علاج کی سہولتیں نہیں ہیں، پاکستان فلسیطین کے ساتھ ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا، او آئی سی کے تمام ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطہ رہا، اجلاس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم اور بربریت کی نئی مثال قائم کی، غزہ میں ایک لاکھ 80 ہزار مکانات تباہ کردیے گئے، حملے صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ ان کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔

Advertisement

نگران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں بھی شہادتیں ہو چکی ہیں، اسرائیل فوری قابض علاقوں سے انخلا کرے۔

عرفان صدیقی کا اظہار خیال

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، دو ارب مسلمان ہیں ہماری تنظیمیں بھی ہیں، مگر مسلمانوں کی آواز کمزور کیوں ہو گئی ہے جس کو امت مسلمہ کہاجاتا ہے وہ کہاں ہے، معصوم فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے ملبے کے ڈھیر قبرستان بن گئے ہیں۔

نگران وزیر داخلہ کا اظہار خیال

 نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی بی این پی مینگل پر الزام عائد نہیں کیا، میں نے یہ کہا کہ بی این پی منگل لاپتہ افراد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، میں نے یہ بھی کہا کہ بی این پی مینگل صوبائی اور وفاقی حکومت کا حصہ رہے ہیں، انہوں نے حکومت میں رہتے ہوئے یہ مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا اور حل کرایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ میں بی آر اے، بی ایل اے، یو بی اے، لشکر بلوچستان جیسی دہشت گرد تنظمیں ملوث ہیں۔ لشکر بلوچستان کو جاوید مینگل چلاتے ہیں، ان میں اگر ہم نے اختر مینگل کا نام لیا تو ہمیں بتا دیں، ہم نے تو اختر مینگل کو نہیں جوڑا، وہ خود جوڑنا چاہتے ہیں تو یہ انکی مرضی ہے۔

Advertisement

بعدازاں سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر