
مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے درمیان ساتھ چلنے پر اتفاق
مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے درمیان ساتھ چلنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں پنجاب کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیاسی حکمت عملی اور پیپلز پارٹی خصوصاً سابق صدر آصف علی زرداری کا حالیہ بیان بھی زیر غور آیا۔
اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ معاشی صورتحال بھی زیر غور آئی۔
مولانا فضل الرحمان نے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تناو کم کرانے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمران اتحاد کے درمیان دوریاں بڑھتی رہیں تو سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے، آپ اپنی جماعت کے قائدین کو پی پی پی قیادت کے بیانات کا جواب دینے سے روکیں یا ہاتھ ہلکا رکھ کے جواب دیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
خواجہ سعدررفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، دونوں جماعتیں انتخابات میں مل کر حصہ لیں گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سیاسی، معاشی، آئینی اور قانونی معاملات پربھی مشاورت ہوئی۔
خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ بشیرمیمن کو ن لیگ سندھ کا نیا صدرمقررکیا ہے۔ سندھ میں دیگرجماعتوں سے بھی روابط ہیں،بات ہوگی، ہم سیاسی اورسماجی تعلقات میں بگاڑ پیدا نہیں کریں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی اتحاد نظر آئے گا، اتحاد جن کےساتھ ممکن ہے ان کےساتھ کھڑے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News