ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ آپس میں لڑائی نہ کریں اس سے ملک خراب ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین نے ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2011ء میں ہمارے سارے گروپ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، ہم پی ٹی آئی میں نیا پاکستان بنانے آئے تھے، پرانی باتیں نہیں کرنا چاہتا، پرانی باتیں بھولیں اور آگے دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک بہت بہترین ملک ہے، اس میں کمی یہ ہے کہ ہم آپس میں لڑتے رہتے ہیں، آپس میں مقابلہ ضرور کرو، لڑائی نہ کرو اس سے ملک خراب ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ حق کیلئے آگے بڑھیں، مقصد کو بڑا رکھیں، اپنی سوچ کو بڑا رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ ہی ہماری طاقت ہیں جو ہماری آواز کو آگے لے کر جائیں گے، پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے جہاں تک پاکستان جا سکتا ہے، ہم پہلے عوام کا سوچیں گے، سب اکھٹے ہوکر حقیقت میں نیا پاکستان بنائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News