Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا روس کے خلاف پابندیوں کا حصہ بننے سے انکار

Now Reading:

پاکستان کا روس کے خلاف پابندیوں کا حصہ بننے سے انکار
پاکستان

پاکستان کا روس کے خلاف پابندیوں کا حصہ بننے سے انکار

پاکستان نے روس کے خلاف پابندیوں کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے روسی خبر رساں ادارے کو اہم انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے روس کے ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں شرکت کا خیرمقدم کیا، پاکستان روس سے بڑی مقدار میں مزید خام تیل بھی خریدے گا، آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی جیتے پاکستان روس کے خلاف پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔

پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ روس مخالف پابندیاں پاکستان کے اقتصادی مفاد میں نہیں،ہماری دوطرفہ تجارت بڑھ رہی ہے، رواں برس روس سے پاکستانی برآمدات میں 154 فیصد کا اضافہ ہوا، آئندہ عام انتخابات کے نتائج سے قطع نظر پاک روس تعلقات بہتری کی راہ پر گامزن رہیں گے، پاکستان کو ٹاپی گیس منصوبے میں روس کی شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں۔

محمد خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان خام تیل کی خریداری کے لئے روس سے طویل المدت سمجھوتے کا خواہاں ہے، پاکستان روس سے سستا خام تیل حاصل کر سکتا ہے، پاکستان ابتدائی طور پر روس سے اپنی ضرورت کا 10 فیصد خام تیل حاصل کرنا چاہتا ہے، خام تیل کی خریداری کے لئے پاک روس مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان دوطرفہ تجارت کے لئے روس کے ساتھ میر پیمنٹ سسٹم اور ٹرانزایکشنز کے لئے قومی کرنسیوں کے استعمال کے لئے بات چیت پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) سلیم احمد خان دسمبر میں ماسکو کا دورہ کریں گے، تزویراتی استحکام کے لئے پاک روس مذاکرات کا دورہ بھی ماسکو میں ہو گا۔

Advertisement

روسی حکومت نے پاکستان کے ڈی جی آرمز کنٹرول کو دورہ ماسکو کی دعوت دی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر