
جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، ایسا ہی ہوا پاکستان کے نامور فنکار احسن خان اور صبا قمر کے ساتھ جو ایک دوسرے کو بے حد چاہنے کے باوجود ایک نہ ہوسکے۔
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اداکار احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کر لیتیں کیونکہ وہ انہیں اداکارہ بننے سے قبل احسن خان کو بے حد پسند کرتی تھیں لیکن شادی کے لیے پروپوز کرنے میں دیر ہوگئی۔
صبا قمر نے اس بات کا اظہار احسن خان کے ساتھ ڈرائیونگ کے دوران کیا۔
صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا پہلی بار اعتراف کر رہی ہیں، انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب میں نے احسن کے ساتھ کام کیا تو انہوں نے مجھ سے لڑائی کی اور میں رونا شروع ہوگئی لیکن آہستہ آہستہ مجھے ان کی سمجھ میں آنے لگی اور احسن سے پیار ہوگیا اور جب اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا تو احسن خان کی زندگی میں بھابھی آگئیں۔
صبا قمر کے اظہار پر احسن خان نے کہا کہ میں سمجھتا رہا کہ صبا قمر کا کہیں اور رشتہ ہوچکا ہے یا وہ لوو میرج نہیں کریں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News