Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی: جماعت اسلامی کی جانب سے ”بچوں کا غزہ مارچ” شروع

Now Reading:

فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی: جماعت اسلامی کی جانب سے ”بچوں کا غزہ مارچ” شروع
بچوں کا غزہ مارچ

فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی: جماعت اسلامی کی جانب سے ”بچوں کا غزہ مارچ” شروع

جماعت اسلامی کراچی کے تحت غزہ کے مظلوم بچوں سے یکجہتی کے لیے شاہراہ قائدین پر مارچ کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ مارچ میں شہر بھر کے اسکولز کے طلبہ وطالبات شریک ہیں۔

مارچ کا آغاز شاہراہِ قائدین سوسائٹی آفس سے کیا گیا۔

“کراچی کے بچوں کے غزہ مارچ” میں اسکول کے طلبہ فلسطین کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں موجود تمام بچوں اور اساتزہ کا شکر گزار ہوں، جماعت اسلامی کی انتظامیہ اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، یہ بچے آج پوری امت کے مسلمانوں کو پیغام دے رہے ہیں، آج قبل اول سہونیوں کے قبضے میں ہے، یہودی سمجھتے ہیں کہ وہ گرئٹر اسرائیل بنائیں گے، اسرائیل اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے ہمارے بچوں کو شہید کر رہا ہے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا نظام تعلیم نہیں بتاتا کہ امریکہ ایک دہشت گرد ریاست ہے، امریکہ آج اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، ہمارے لیے یہ مسئلہ اس لیے ہے کیونکہ بیت المقدس ان لوگوں کے قبضے میں ہے، دنیا اعلان کر رہی ہے کہ دریا سے سمندر تک فلسطین کو آزاد ہونا چاہیے، تمام ریاستیں ایک طرف اور باضمیر انسان ایک طرف ہیں، مسلم امہ بھی اسلامی فوج سے سوال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک حماس ہی جزبہ شہادت سے سرشار ہو کر فلسطین کی جنگ لر رہے ہیں، ہماس کا ایک نمائندہ 100 پر بھاری ہے، ہماس نے بتا دیا ہے کہ جنگیں ٹیکنالوجی سے نہیں جزبے سے لڑی جاتی ہے، اسرائیل کا آئرن دوم نے کام کرنا چھوڑ دیا، ہماس کے مجاہدین کا مقابلہ امریکہ بھی نہیں کر سکتا، اسرائیل صرف معصوم بچوں پر بمباری کر سکتا ہے، آج یہاں پر بچے سب سے بے خوف ہو کر کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری اور گولہ باری ایک منٹ بھی نہ رک سکی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا ہے، روزانہ 134 بچے اسرائیلی بم باری کا نشانہ بن رہے ہیں، 32 دنوں میں 4 ہزار 237 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر