Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی میں ہم سب سے غلطیاں ہوئیں، کسی کو مائنس کرنا (ن) لیگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، سعد رفیق

Now Reading:

ماضی میں ہم سب سے غلطیاں ہوئیں، کسی کو مائنس کرنا (ن) لیگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، سعد رفیق
سعد رفیق

ماضی میں ہم سب سے غلطیاں ہوئیں، کسی کو مائنس کرنا (ن) لیگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم سب سے غلطیاں ہوئیں، کسی کو مائنس کرنا (ن) لیگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کراچی حاضر ہوئے ہیں، کراچی پریس کلب کی ایک جدوجہد ہے، ہم اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر آئے ہیں، یہاں سیاسی اور سماجی رابطے کر رہے ہیں، جے یو آئی سے بھی ملاقات ہوئی، پیر صاحب پگارا سے بھی ملاقات ہوئی، آج بہادر آباد جائیں گے ایم کیو ایم سے ملاقات کو آگے بڑھائیں گے جس میں کیا آئینی ریفارم کی جائیں گے اس پر بات ہو گی۔

سعد رفیق نے کہا کہ کراچی کھنڈر بنا ہوا ہے، ہم جو ملکر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، ماضی میں سب سے غلطیاں ہوئی ہیں، پی ٹی آئی نے سیاسی ماحول کو گندہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتوں میں بات چیت رہے، 8 فروری کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جس سے آئندہ بات چیت چلتی رہے، میثاق جمہوریت کو آگے دیگر جماعتوں تک جانا چاہیے، اتحاد کا کوئی نام بھی رکھا جا سکتا ہے، سیٹ ایڈجسمنٹ ہو سکتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے کوئی غلطی نہیں کی، (ن) لیگ کا سیاسی سفر شروع کہیں اور سے ہوا تھا ہہنچا کہیں اور سے تھا، پہلی غلطی کے بعد دوبارہ نہیں کی، عمران خان نے اپنی بد زبانی سے کسی سیاسی قوت کو اپنے ساتھ نہیں رکھا، انہیں جب موقع ملا تو انہوں نے جیلوں میں بھی بھیجا ہے، عمران خان جہاں پہنچے وہاں ہم نے نہیں پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، نو مئی سے پہلے ملکر بات کر رہے تھے۔

Advertisement

ایاز صادق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا سیاسی دورہ ہے، ساری جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے، مقاصد حاصل کرنے کے لیے اتحاد کر رہے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے ہم اتحاد کرنا چاہتے ہیں، ہم نے سیاست سے گالم گلوچ کو ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 نومبر کو نواز شریف بلوچستان جائیں گے، (ن) لیگ میں شمولیت پر بات چیت ہو گی، بلوچستان کو ترقی کے راستے پر لانے کے لیے بات ہو گی، کراچی کی طرح کا امن پورے پاکستان میں چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بات چیت اور مذاکرات شروع ہوئے ہیں، جی ڈی اے سے بھی بات چیت رہی ہے، 2013 سے لیکر اگست تک پی ٹی آئی کے ساتھ بات کی، وہ ہمارے ساتھ کسی صورت بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھے، ان کے لیے ذاتی مفاد ملک کے مفاد سے بڑھ کر تھا، جتنی مرتبہ ان کی ٹیم ہمارے ساتھ بیٹھی ہے وہ جو بات مان کر جاتے تھے لیکن واپس نہیں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گیا جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، بشیر میمن و دیگر شامل ہیں۔

آج کی بھیٹھک میں آنے والے عام انتخابات میں ایک ساتھ الیکشن لڑنے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر اہم بات چیت ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر ایوب نے پراپرٹی لیکس پر اہم سوال اٹھا دیا
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر
پاکستان کا فتح دوم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
وفاقی حکومت کا تعلیمی شعبے کو ہموار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام
پراپرٹی خریدنا جرم نہیں،البتہ چھپانا جرم ہے، بیرسٹر گوہر
آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر