Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن سنٹر کے قیام کا جائزہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن سنٹر کے قیام کا جائزہ
محسن نقوی

لاہور میں ون ونڈو آپریشن کے قیام کے حوالے سے خصوصی اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ون ونڈو آپریشن کے قیام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لئے ”ون روف، ون اسٹاپ“ سلوشن پر تجاویز کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فیڈمک، پیڈمک اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ون ونڈو آپریشن سینٹر میں سروسز فراہم کریں گے، لوکل گورنمنٹ ماحولیات ہاؤسنگ اور دیگر محکموں کے بااختیار افسران ون ونڈو سینٹر میں موجود ہوں گے، لیسکواور سوئی گیس کے کاؤنٹر بھی ون ونڈو سینٹر میں قائم کئے جائیں گے، سینٹر میں اراضی انتقال نقشہ پاس کرنے اور ماحولیات کے این او سی کی سہولیات میسر ہوں گی۔

فیصلے کے مطابق ون ونڈو سینٹر کے کاؤنٹر کے افسران درخواست دہندگان کا فارم خود پر کریں گے، ون ونڈو سینٹر پر آپریشن 5 مراحل میں مکمل کر دیا جائے گا، 10 دن کے اندر کارروائی مکمل نہ ہونے پر متعلقہ سیکرٹری کے ڈیش بورڈ پر سرخ نشان نمودار ہو گا، ون ونڈو سینٹر کے لئے آپریشنل ریویو کمیٹی اور اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز انڈسٹریز، خزانہ، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، جنگلات، ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر