Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایبٹ آباد؛ شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد جاں بحق

Now Reading:

ایبٹ آباد؛ شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد

ایبٹ آباد؛ شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں شارٹ سرکٹ ہونے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ قلندر آباد کے گاؤں ترھیڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں گھر میں خوفناک آتشزدگی سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈزاسٹر ویکل بمعہ ٹیم اور فائر ویکل بمعہ فائٹرز اور تین ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں، دشوار گزار راستے ہونے کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ہی فیملی کے 9 افراد گھر کچا ہونے کی وجہ سے مکان میں ہی دب گئے۔

مکان بستی سے قدرے ہٹ کر واقع ہے جس کی وجہ سے اردگرد واقع گھروں کو حادثہ کی بروقت اطلاع نہ مل سکی۔

Advertisement

متاثرہ شخص محمد ذاکر ولد مال افسر محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کا سہارا بنتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

واٹس ایپ صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی

Now Reading:

واٹس ایپ صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اس بار واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر کا نیا لے آؤٹ جلد متعارف کرانے جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ نے نئے ڈیزائن والا اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر فی الحال صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے اور اس کے لیے صارفین کو 2.23.26.13 ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس ہیڈر میں کیمرا اور پینسل کے نشان کے دو بٹن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔

یہ بٹن صارفین کے لیے بطور شارٹ کٹ کام کریں گے اور صارفین بغیر کسی زحمت کے تصاویر، ویڈیو، جف اور تحریر اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

Advertisement

کمپنی کا مقصد ہے کہ کیمرا اور پینسل کے بٹن شامل کر کے لے آؤٹ کو منظم بناتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر کیا جائے۔

خیال رہے حال ہی میں واٹس ایپ نے آزمائش کے لیے چینلز الرٹس فیچر بیٹا صارفین کو پیش کیا ہے۔