Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان

میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت نہیں بنے گی، یہ پیپلز پارٹی نہیں بلکہ مافیائی پارٹی ہے، اب کراچی کو وڈیرہ شاہی نظام سے پاک ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی ہے، وہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بلدیہ میں کیوں نہیں؟ اور مناسب وقت پر ہم عدم اتحاد میں پاسکتے ہیں، ہم پارٹیوں سے بات چیت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 14 دسمبر بلدیات کو ایک سال ہوگیا، وائٹ پیپر شائع کریں گے، سندھ الیکشن کمشنر کا ٹرانسفر کردیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سٹی کونسل میں ہم نے تعاون کی پیشکش کی ہے، ہم ان تحفظات کے باوجود کراچی کے لئے اس کونسل کو چلانا چاہتے ہیں اور مرتضیٰ وہاب اپنی آمرانہ سوچ کے تحت کونسل کو چلانا چاہتے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ 15 سال پیپلز پارٹی نے اس شہر کو مکمل طور پر تباہ کردیا، راؤ انوار کے انٹرویو کی روشنی میں سب کو فکسڈ کیا جائے، اس ضمن میں تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ سب کچھ واضح ہو۔

نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 2097 میں بے نظیر کو شہید کیا گیا تھا اس کے بعد زرداری صاحب صدر بنے تھے، آپنی حکومت میں بی نظیر کے قتل کی تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں اس کی بھی تحقیقات کی جائے، 5 سال آصف زرداری نے اپنی حکومت میں یہ تحقیقات کیوں نہیں کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنرز کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر