
پی ٹی آئی میں شمولیت؟ اعتزاز احسن کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سینئر وکیل اعتزاز احسن کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وکیل اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب توشہ خانہ کے رولز ہیں کہ جب کوئی تحفہ لینا تو اس کی قیمت طے کرکے لینا ہے۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو سے لے کر آج تک سب ایسی چیزیں لیتے رہے جن کی اجازت بھی نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی، وہ میری طبیعت کو جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News