Advertisement
Advertisement
Advertisement

اڈیالہ جیل میں بجلی کی سپلائی معطل

Now Reading:

اڈیالہ جیل میں بجلی کی سپلائی معطل
بانی چیئرمین، بشری بی بی

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں خارج

 راولپنڈی: ٹرانسمیشن لائن کی مینٹیننس کے سلسلے میں آئیسکو کی جانب سے اڈیالہ جیل کی بجلی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر مرمتی کام کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور موبائل جیمرز بھی بند ہو گئے، جس کے باعث جیل میں قیدیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئیسکو کے راولپنڈی کے تیرہ علاقوں میں مرمتی کام کے باعث اڈیالہ جیل کی بجلی چلی گئی، بجلی بند ہونے سے اڈیالہ جیل کے اندر اور قریبی علاقوں میں سیکیورٹی کے باعث بند رکھے جانے والے موبائل فونز آن ہوگئے۔

‎ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور اردگرد کے علاقوں میں موبائل سگنلز نے کام کرنا شروع کردیا، ‎اڈیالہ جیل میں موبائل فونز کام کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان آئیسکو کا کہنا تھا کہ اڈیالہ روڈ پر تیرہ مختلف جگہوں پر آئیسکو کو مرمتی کام کی وجہ سے بجلی بند کرنا پڑ گئی جس کی وجہ سے اس علاقے میں بجلی تو چلی ہی گئی اسی روڈ پر واقع اڈیالہ جیل کی بجلی بھی چلی گئی جس سے موبائل سگنلز کو جام کرنے والے جیل کے اندر اور اردگرد لگائے جیمرز بند ہوگئے۔

Advertisement

یاد رہے کہ آئیسکو نے بجلی سپلائی معطلی کا مراسلہ جیل انتظامیہ کو 13 دسمبر کو جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے، ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہے گی، ٹرانسمیشن لائنز پر کام ہونے پر 13 ملحقہ علاقوں میں سپلائی معطل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر