Advertisement
Advertisement
Advertisement

8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، شہباز شریف

Now Reading:

8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، شہباز شریف
شہباز شریف

8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں؛ سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، رانا ثناءاللہ، سردار اویس خان لغاری اور شاہین بٹ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماؤں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ انتخابی معرکے کے لئے بھرپور تیاری کی جائے، کارکن گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کریں، نواز شریف کا پیغام ہر گھر میں پہنچائیں۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے، اللہ تعالیٰ کےفضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی، ہر حلقہ اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر عوام سے تمام وعدے پورے کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر