Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا

Now Reading:

پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا

پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا

پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار قیصر پیا، سردار کمال، شاہد خان اور روبی انعم کی پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں گلبرگ میں واقع کیو سینما میں تقریب منعقد کی گئی جہاں سینئر اداکار خالد عباس ڈار مہمان خصوصی تھے جبکہ اداکار افتخار ٹھاکر، محمد نور الحسن، قیصر پیا، روبی انعم، سلیم البیلا، گوگا پسروری، ببو رانا، آصف اقبال، شیخ عابد، واجد خان اور احسن سید بھی تقریب میں شریک تھے، اس موقع پر اداکارہ روبی انعم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ آج میرے میاں اظہر بٹ کی پہلی کامیابی ہے، فلم ڈرامے آلے 19 جنوری کو ریلیز ہوگی، اس فلم میں پاکستان سے سردار کمال، قیصر پیا، شاہد خان اور آصف اقبال نے کام کیا ہے، فلم کے ہیرو ہریش ورما اور شرن کور ہیں، امید کرتی ہوں کہ فلم میں کو پسند کیا جائے گا۔

Advertisement

 سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ جیسا کہ فلم کا نام ہے اور یہ اصل میں ڈرامے آلے ہیں، اظہر بٹ روبی انعم کو بہت بہت مبارک ہو اس کے ساتھ ساتھ فلم کا اسکرپٹ بہت کمال کا ہے، رائٹر نے بہت خوب کے ڈائیلاگ لکھے ہیں جو دل کو لگتے ہیں۔

اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ روبی انعم اور اظہر بٹ کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو۔

پروڈیوسر اظہر بٹ نے کہا کہ لہندے اور چڑھدے پنجاب کی فلموں کی بنیاد رکھنے والوں میں افتخار ٹھاکر سرفہرست ہیں، میں اس سلسلہ کو آگے بڑھا رہا ہوں میرا حوصلہ بڑھانے میں افتخار ٹھاکر کا بڑا ہاتھ ہے، ابھی اس  فلم کا پوسٹر اور چند سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا ہے فلم کا پہلا ٹریلر سات جنوری کو جاری کیا جائے گا،اس فلم میں آصف اقبال کا سکسر ہے، اصل میں یہ فلم سردار کمال کی فلم ہے، یہ دو پنچابوں لہندے اور چڑھدے پنجاب کی کہانی پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘کے رائٹر اور ڈائریکٹر چندر کمبوج ہیں جبکہ پروڈیوسر جسکرن سنگھ اور اظہر بٹ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر