Advertisement
Advertisement
Advertisement

 سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا بڑا اعلان

Now Reading:

 سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمت کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چوبرجی میں سرکاری ملازمین کیلئے ملٹی سٹوری 4 اپارٹمنٹس ٹاورز بنانے، نیا ڈرینج سسٹم اور سکیورٹی نظام لانے کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی رہائش کے لئے ملٹی سٹوریز ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، کم گریڈ سرکاری ملازمین کی رہائش کے لئے ملٹی سٹوری اپارٹمنٹس بنیں گے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ 5 منزلہ ٹاور میں گریڈ11سے گریڈ 14تک ملازمین کے لئے رہائش گاہیں بنائی جائیں گی، ٹاور کے لئے ٹیوب ویل چیمبر اور جنریٹر روم بھی بنایاجائے گا، خصوصی طورپر فائر فائٹنگ سسٹم او رالارم بھی لگائے جائیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ انڈر گراؤنڈواٹر ٹینک بھی بنایاجائے گا، لفٹ بھی نصب کی جائے گی، ہر ٹاور میں 30کارو ں اور 40 موٹر سائیکلوں کی پارکنگ بھی ہوگی، ٹاور کے ہر فلور پر 6اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، کمشنرلاہور، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر