Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج اخراجات میں مزید 6 ارب روپے بچا لئے گئے، انیق احمد کا انکشاف

Now Reading:

حج اخراجات میں مزید 6 ارب روپے بچا لئے گئے، انیق احمد کا انکشاف
انیق احمد

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ برس کے حج اخراجات میں مزید 6 ارب روپے بچا لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی۔

اجلاس میں نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سوال کیا کہ فضائی کمپنیوں سے ٹکٹ کی رقم کم کرائی؟ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہر ٹکٹ پر حج سے پہلے 150 ڈالرز کی بچت کی گئی ہے، ٹکٹ پر مجموعی طور پر 15 ملین ڈالرز سے زائد کی بچت کی ہے، اس بچت کا فائدہ عازمین حج کو ملے گا، آئندہ برس کے لئے ایک لاکھ روپے حج اخراجات میں کمی کی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کوشش کریں ایک لاکھ کمی پر اکتفا نہ کریں، مزید کمی کی جائے۔

دوران اجلاس انیق احمد نے کہا کہ ہم مزید کمی کے لئے کوشش کررہے ہیں، صرف ایک لاکھ پر اکتفا نہیں کریں گے، ایک لاکھ کمی پر مطمئن نہیں، مزید کمی کے لئے کوشش کررہے ہیں، چاہتے ہیں حاجی ہمیں دعائیں دیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ حج مزید پچاس ہزار سستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کوشش ہے حج پر جانے سے پہلے ہی پچاس ہزار عازمین کو واپس کردیں، حج درخواستوں کے کم آنے کی وجہ سے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں دس روز کا اضافہ کررہے ہیں۔

چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی آئی اے عازمین حج کے ساتھ بدمعاشی کررہا ہے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ سعودی ایئرلائن نے حج کرایہ کم کردیا مگر پی آئی اے کم نہیں کررہا۔

واضح رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے میں صرف 1 دن باقی ہے، جبکہ حج کے لئے شہریوں کی درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب حج آپریشن سے وابستہ وزارت کے حکام کی رائے ہے کہ حج د رخواستیں کم تعداد میں آنے کی بڑی وجہ مہنگائی کی وجہ سے مالی استطاعت میں کمی واقع ہونا ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ پچھلے حج کیلئے در خواستوں کے ساتھ کل رقم کی بجا ئے صرف ٹوکن رقم لی گئی تھی، تاہم بعد میں کامیاب عازمین حج سے پوری رقم وصول کی گئی۔ اس سال پوری رقم مانگی گئی ہے۔

حج میں چھ ماہ با قی ہیں اس لئے لوگ سمجھتے ہیں کہ بہت پہلے رقم لی جا رہی ہے، ان ماہرین کے مطابق اب بھی اگر آخری تاریخ کے بعد ٹوکن منی کے ساتھ در خواستیں لی جائیں تو مزید لوگ آ جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ سال 2024 میں حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے، عازمین حج کو اب کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement

بعدازاں نگران وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا تھا کہ 2024 میں حج کرنے والے پاکستانیوں کو رومنگ انٹرنیٹ پیکجز کے ساتھ مفت موبائل سم کارڈ تقسیم کیے جائیں گے، خواتین عازمین کو عبایہ بھی دیا جائے گا جس کی پشت پر پاکستانی جھنڈا بنا ہوا ہوگا، اس کے علاوہ سب کو 13 کلو کے سوٹ کیس دیئے جائیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حج لاگت میں تقریباً 100,000 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس میں مزید 50,000 روپے کی کمی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر