
ڈی آر اوز اور آر آوز کے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری
عام انتخابات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 250 سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مقدمات کے سبب بیلٹ پیپرز کی اشاعت میں حائل بیشتر رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 250 سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے 266 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کے لئے بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کےذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں انتخابی نشانات اور دیگر معاملات سے متعلق 90 فیصد سے زائد کیسز نمٹا دیے گئے جبکہ انتخابی امیدواروں کی جانب سے دائر صرف 10 فیصد کیسز پر فیصلے ہونا باقی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جن حلقوں سے متعلق درخواستیں نمٹا دی گئیں ان کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی شروع کر دی گئی، تاہم مجموعی طور پر عام انتخابات کے لئے 26 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کا مرحلہ بیلٹ پپیرز کی چھپائی تک پہنچ گیا ہے، عام انتخابات میں تقریباً 25 کروڑ بیلیٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن واٹر مارک والے بیلیٹ پیپرز چھاپے گا جبکہ عام انتخابات کے لیے تین پرنٹنگ کمپنیوں سے بیلیٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے۔
بعازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سیکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ادارے یا پولنگ اسٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News