Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

Now Reading:

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع
سینیٹ

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹر ہلال الرحمان نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو ساز گاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانے بے شمار چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔

قرارداد کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیداروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے جبکہ الیکشن تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے۔

Advertisement

قرارداد میں استدعا کی گئی کہ عام انتخابات کو 8 فرروی کی بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عام انتخابات ملتوی کرانے کے لیے آج جمع کرائی گئی اس نوعیت کی یہ تیسری قرارداد ہے، تاہم 2 روز قبل بھی ایوان بالا میں عام انتخابات کے التوا کی ایک قرارداد جمع کرائی گئی تھی، قرارداد فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر