
دس ہزار امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر، حتمی تعداد سامنے آگئی
الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے کی صورت میں 16 جنوری کو رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، سیف اللہ نیازی، شاہین خالد بٹ، عون عباس، نزہت صادق، میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین، محمد علی شاہ جاموٹ، فیصل سبزواری شامل ہیں۔
سیینیٹر نثار کھوڑو، تاج حیدر، خالدہ عطیب، شوکت ترین، پیر صابر شاہ، لیاقت ترکئی، مولانا عطاء الرحمن، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دنیش کمار، سمینہ ممتاز، سعید ہاشمی، محمد قاسم، محمد عبدالقادر، ہدایت اللہ، دوست محمد، گردیپ سنگھ اور ہدایت اللہ خان بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے گوشواروں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News