نگران حکومت ان ایکشن؛ اماراتی حکومت کے مالی جرمانے کا خطرہ ٹل گیا
اسلام آباد: نگران حکومت ان ایکشن میں آگئی ہے، اماراتی حکومت کے مالی جرمانے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا سرمایہ بڑھانے کی منظوری دے دی، ہنگامی بنیادوں پر وزارت تجارت کی سمری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن پر منظور کرلی۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے سرمایہ میں ایک ارب 80 کروڑ روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کا اتھورائزڈ شیئر کیپٹل 8 ارب سے بڑھا کر 9 ارب روپے منظور کیا گیا جبکہ سلک کا پیڈاپ کیپٹل 6 ارب 20 کروڑ سے بڑھا کر 8 ارب روپے منظور کیا گیا۔
حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے متحدہ عرب امارات حکومت کی شرط پوری کرنے کے باعث فیصلہ کیا، یو اے ای حکومت کی ریگولیٹری شرط پوری کرنا ضروری تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
