Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

Now Reading:

انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات صاف اورشفاف ہوں گے۔

عام انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابات قومی فریِضہ ہے، سب کو حصہ ڈالنا چاہیے، ووٹرز مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیکیورٹی کا جائزہ لینا اداروں کی ذمہ داری ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں لوگ شہید ہوئے۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق ہدایات نہیں دیں گے، سروس کھولنے کا کہیں اور دہشت گردی ہوجائے تو ذمہ دار کون ہوگا؟ ہمار اسسٹم انٹرنیٹ پر منحصر نہیں، فرق نہیں پڑے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار  سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

Advertisement

ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر