Advertisement
Advertisement
Advertisement

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے، تاہم اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

توہین کی درخواست نواجوان وکیل راجہ ذوالقرنین عابد کی جانب سے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی گئی تھی، تاہم آزادکشمیر میں عام انتخابات کے دوران علی امین گنڈا پور وفاقی حکومت میں وزیر امور کشمیر تھے۔

Advertisement

علی امین گنڈا پور آزادکشمیر کے عام انتخابات 2021 میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلاتے رہے، تاہم مہم کے دوران علی امین گنڈا پور کی پیسے دیتے ہوئے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ ان پر انتخابی مہم کے دوران وادی جہلم میں پتھراؤ ہوا اور انکے گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور 50 ہزار روپے ضمانت مچلکہ جمع کروائیں تو حراست سے باہر کیا جائے۔

واضح رہے کہا کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا تھا، تاہم بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق بھی کردی گئی تھی۔

بعدازان علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے تھے، علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر