Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا

Now Reading:

شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا

شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا

لاہور: سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حلقہ این اے 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات بہترین ہیں، ایک دن ضرور آئے گا پاکستان سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ضرور ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 10 سال بعد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، نواز شریف گورنمنٹ جونیئر ماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن میں قائم پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، تاہم قائد ن لیگ نواز شریف این اے 128 اور پی پی 161 کے امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024: ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری

Advertisement

بعدازاں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار  سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر