Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

Now Reading:

ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے سپریم کورٹ میں ملاقات ہوئی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے جہاں رجسٹرار سپریم کورٹ اور پروٹوکول عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم  شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سپریم کورٹ کے سینیئر جج منصور علی شاہ بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات 1 گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے بعد وزیر اعظم سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججوں کے کام میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا تھا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا تھا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات
کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں ہاری کارڈ ہولڈرز ترجیح ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزارت داخلہ کا چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بڑا مراسلہ
پیپلز پارٹی کے وفد کی سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات
انصاف کے لیے ایک مخصوص عدالت کی ضرورت ہے؛ بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر