
ایوان میں جو آج ہورہا ہے 2018 میں بھی ہورہا تھا، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جو آج ایوان میں ہورہا ہے 2018 میں بھی ہورہا تھا۔
خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کو 16ویں اسمبلی کیلئے مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم سے مطالبہ ہے بات چیت کیلئے کمیٹی بنائیں، سیاست کو مداخلت کی شکایت رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری شناخت فارم 47 نہیں 97 ہے، فارم 47 نہیں ہماری شناخت 1947 ہے، 22سال میں 5 انتخابات وقت پر ہوئے، چار بار حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی۔
اجلاس میں خالد مقبول صدیقی کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور مچانا شورع کردیا۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہاکہ شور شرابا اور احتجاج سے لگ رہا ہے جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سے مفاہمت کی بات کررہے ہیں اس پر بھی ناراض ہورہے ہیں، جو آج ایوان میں ہورہا ہے 2018 میں بھی ہورہا تھا۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ٹیکس لگانا ہےتو جاگیردارانہ نظام پر ٹیکس لگائیں، معاشی بحران سے زیادہ نیتوں کا بحران ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News