Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ

Now Reading:

صدر مملکت کا دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے لیفٹنٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کے جنازے میں رات کو شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ سےایمان، اتحاد اور تنظیم کے نظرئیے پر کاربند ہے، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشہ وارانہ مہارت اور وفاداری کا بلند معیار قائم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کا ایک شاندار ورثہ ہے، ہمارے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے عظیم قربانی پیش کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، دہشت گردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا خراج لیں گے۔

Advertisement

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر بھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں، وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں ، دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکج کا جلد افتتاح کرنےجارہی ہیں، عظمیٰ بخاری
5 سال میں ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے ،مریم نواز
حج 2024 ، فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، ترجمان مذہبی امور
چیف آف دی نیول اسٹاف کا چین کے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
شہباز شریف نے 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا
چلاس میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر