Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ہیرامنڈی’ میں اردو زبان کیساتھ ‘ناانصافی’ کرنے پر ہوئی کڑی تنقید

Now Reading:

‘ہیرامنڈی’ میں اردو زبان کیساتھ ‘ناانصافی’ کرنے پر ہوئی کڑی تنقید
ہیرامنڈی

‘ہیرامنڈی’ میں اردو زبان کیساتھ ‘ناانصافی’ کرنے پر ہوئی کڑی تنقید

بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ہیرامنڈی میں اردو زبان کے ساتھ ’ناانصافی‘ کرنے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

یہ ویب سیریز یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی، جس نے سامعین کو شاندار سیٹس، ویژول اور موسیقی سے مسحور کر دیا ہے۔

اس ویب سیریز کے حوالے سے بھارتی اداکار شیزان خان نے اداکاروں کی جانب سے اپنے مکالموں میں اردو کے الفاظ کو درست طریقے سے ادا نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر انہوں نے کہا کہ ہیرامنڈی میں فریدہ جلال کے علاوہ کوئی اردو لفظ نہیں بول سکتا۔

 

Advertisement

ان کے مطابق ویب سیریز کی کاسٹ کو اردو لفظ کے تلفظ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ساتھ ہی ہیرامنڈی: ڈائمنڈ بازار میں اردو زبان کے ساتھ ہونے والی ’ناانصافی‘ پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ویب سیریز کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا شامل ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کا ڈیجیٹل ڈیبیو ہیرامنڈی، آزادی سے پہلے کے ہندوستان کے وقت، لاہور کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ میں رہنے والے ‘ درباریوں کی کہانیوں’ پر مبنی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران معروف فلمساز نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، اداکار فواد خان اور عمران عباس کو اس پروجیکٹ میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ستارے ماہرہ خان، فواد خان اور عمران عباس، جنہوں نے ماضی میں بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، کاسٹ کے لیے ان کے ابتدائی انتخاب میں شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راکھی ساونت کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر