
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ نے موسموں سے بےنیاز پاک چین تذویراتی شراکت داری کو دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناگزیر قرار دے دیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو اپ گریڈ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی اور اسٹریٹیجک شراکت داری خطے میں امن اور استحکام کے لئے لازم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News