Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد قیصر نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا

Now Reading:

اسد قیصر نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا، وفاق نے ابھی تک ایک افسر بھی وزیر اعلیٰ کے کہنے پر نہیں لگایا جبکہ تاحال خیبر پختونخوا کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ ججز پر دباؤ ڈالا گیا اور ڈرایا دھمکایا گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔

اسد قیصر نے کہا کہ معزز ججز کی توہین میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے، 2 سال میں پی ٹی آئی اور ججز کو شہباز دور حکومت میں ہراساں کیا گیا، ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان میں پیش آئے، 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہے یہ قوم کے ہیرو ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں اور ججز کو مکمل انصاف فراہم کریں، جن کی سربراہی میں ججوں کو دھمکیاں دی گئیں اور فائدہ پہنچا ان ہی کو کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے، اس سے عدلیہ کی عزت داؤ پر لگی ہے، یہ مفاہمت نہیں بلکہ مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ابھی باہر نکلنا ہوگا۔

Advertisement

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بہت بڑی تحریک جلد شروع کرنے جا رہے ہیں، اپنے حقوق کی جنگ آخر تک لڑیں گے، وکلاء، سول سوسائٹی، میڈیا برادری، طلبہ اور کسان تحریک میں شرکت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر