
سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کو ایک اور زور دار جھٹکا
سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو شدید دھچکا لگ گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں وہی جماعتیں انتخابی عمل کا حصہ بن سکتی ہیں اور یہی قانون سینیٹ الیکشن میں بھی لاگو ہوتا ہے۔
قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے، انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی تحریک انصاف کے نامزد آزاد امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی، سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان آج ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News