Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز ملنے پر حکومتِ پاکستان کا مشکور ہوں، محمود بھٹی

Now Reading:

ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز ملنے پر حکومتِ پاکستان کا مشکور ہوں، محمود بھٹی

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز ملنے پر حکومت پاکستان کے مشکور

بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز ملنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ بچپن میں اوقاف کے گھر میں رہتا تھا اور محروم نظروں سے لوگوں کی آسائشوں سے بھرپور زندگی کو دیکھتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے اب تک دس بڑے سول اعزازات سے نوازا جا چکا ہوں۔

محمود بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولیات پیدا کریں ،ہم بڑی محنت سے پیسے کما کر پاکستان لاتے ہیں لیکن یہاں ہماری جائیدادوں پر قبضہ کرلیا جاتا ہے جبکہ عدالتوں سے بھی انصاف میسر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ یتیموں کے لئے اپنی والدہ کے نام سے یتیم خانہ بنانا تھا لیکن جگہ پر قبضہ ہوگیا، ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ جب دنیا سے جائیں گے تو محلات قبروں میں ساتھ نہیں لیکر جائیں گے،موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ججوں اور عورتوں کی عزت نہیں کی جاتی، ہمیں اپنا سسٹم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ہلال امتیاز یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا کہ ارب پتی پاکستان آنے سے ڈرتے ہیں، بہت سے اوورسیز پاکستان آکر کاروبار کرنا چاہتے ہیں لیکن خوفزدہ ہیں۔

محمود بھٹی نے کہا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان گارنٹی دیں تو بہت سے سرمایہ کار پاکستان لیکر آؤں گا، جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر