Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Now Reading:

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وفاقی حکومت کی باقاعدہ منظوری اور نوٹیفیکشن کے اجراء کے بعد پولیس سروس آف پاکستان (PSP) گریڈ 21 کے آفیسر غلام نبی میمن نے پراونشل پولیس آفیسر سندھ/انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے محکمانہ امور کا آغاز کردیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ان کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر و جنرل سلام پیش کیا۔

یادگار شہداء پر پھول رکھے,فاتحہ خوانی کی اور شہدائے پولیس سندھ کے لیئے درجات بلندی کی دعا کی۔

آئی جی سندھ نے سی پی او میں استقبال کے لیئے موجود سینئر افسران سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

Advertisement

چینج آف کمانڈ کے بعد آئی جی سندھ علام نبی میمن نے اپنی آمد جبکہ رفعت مختار راجہ نے آئی جی سندھ کا چارج چھوڑنے کے مکتوب پر دستخط کیئے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ سندھ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں، پولیس کی استعداد بڑھانے کی کوشش کی جائے گی، کندھ کوٹ، گھوٹکی،کشمورکےڈاکوؤں کےخلاف اقدام کیےجائیں گے، اسٹریٹ کرائم، منیشات کی روک کرنا ہماری ترجیح ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر