Advertisement
Advertisement
Advertisement

‏ مولانا فضل الرحمان کا حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

‏ مولانا فضل الرحمان کا حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ

‏ مولانا فضل الرحمان کا حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ

‏جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حماس کے رہنما اسماعیل ینیہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشد محمود سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات بھی ہوئی جس میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ کو فضل الرحمان کا تعزیتی خط پیش کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے، ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں۔

Advertisement

دوران ملاقات اسماعیل ہنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ اسماعیل ہنیہ نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے کارکنان اور پاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کے دوران کہا کہ اہل غزہ اور شہداء کے اہل خانہ جمعیت علماء اسلام پاکستان اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر خصوصی طور پر شکرگزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر