
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کی تیاری شروع کردی۔
پاور ڈویژن نے ڈسکوز کی انتظامیہ اور عملے سے ان کے علاقوں میں بجلی چوری نہ ہونے کے بیان حلفی طلب کر لیے اور پاور ڈویژن کی جانب سے نئے احکامات تمام ڈسکوز کو ہھیجوا دیے گئے۔
مراسلے میں متعلقہ ایس ایز، ایکس ای این، ایس ڈی اوز اور لائن مین کو فوری طور پر بیان حلفی جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں لکھا جائے کہ انکے علاقے میں بجلی چوری نہیں ہے، افسران اور عملہ کو صنعتی، کمرشل، زرعی اور گھریلو میٹر پر بجلی چوری ثابت ہونے پر برطرف کیا جا سکے گا۔
حکام پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق ڈسکوز کیلئے 12 فیصد لائن لاسز کی حد مقرر ہے، ڈسکوز کے لائن لاسز 16.7 فیصد سے زائد ہیں، ڈسکوز نے گزشتہ مالی سال صرف لائن لاسز میں 166 ارب روپے کا نقصان کیا۔
حکام پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ایک فیصد لائن لاسز پر 3 ارب روپے سالانہ کا نقصان ہوتا ہے، حکومت نے قرض کی آخری قسط وصولی کیلئے پاور سیکٹر میں چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News