
میونسپل ٹیکس کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہوں گے، میئر کراچی
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میونسپل ٹیکس کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہوں گے کچھ پوشیدہ نہیں ہوگا۔
مرتضی وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل ٹیکس کی وصولی کے کیس میں فوری سماعت کی درخواست دائر کی ہے، اگلے ماہ بجٹ منظور ہونا ہے، چاہتے ہیں بجٹ سے قبل درخواست پر فیصلہ کیا جائے، فیصلہ ہونا ضروری ہے ورنہ ہم کوئی اور راستہ تلاش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے حق میں یا خلاف ہو کیس کا فیصلہ کی جائے تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں، سالانہ چاڑھے ارب روپے کی وصولی ہونی تھی جو سوا تین سال سے نہیں ہوئی، ہم ٹیکس کے بغیر شہر کیسے چلا سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعت یا کسی شہری کو اگر یہ حق مل جائے کہ وہ ریاست کے فیصلے کو یکطرفہ اس طرح روکے، اس طرح چیزیں نہیں چل سکتی، ٹیکس کا نظام سرکار کا حق ہے، اگر کونسل کی منظور کردہ چیزوں کو اس طرح روکا گیا تو کچھ بہتر نہیں ہوسکے گا، اگر آج سے ٹیکس دینا شروع کردیں تو نا صوبائی حکومت اور نا وفاق کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے
میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی سڑکیں، پلے گراؤنڈ خود بنا سکے گی، کے الیکٹرک پی ٹی وی، وفاق اور صوبے کا ٹیکس لے سکتا ہے، کے الیکٹرک شہر کا ٹیکس لے تو لوگوں کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو شہر کی بھلائی نہیں چاہتے، کے الیکٹرک کو ساڑھے سات فیصد ملیں گے، کے الیکٹرک کے واجبات سندھ حکومت ادا کریں گی، ہم صرف وصولی کی مد میں ادائیگی کریں گے۔
مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ میونسپل ٹیکس کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہونگے کچھ پوشیدہ نہیں ہوگا، جوہر انڈر پاسز کو پیورز کی مرمت کے لئے بند کیا ہے، پیورز میں آواز کی شکایت تھی جس پر مرمت کا کام شروع کیا، ہم ٹیکس نہیں دیتے اس لئے مسائل بڑھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News