وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق 2017 میں بننے والی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہاہے، نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر کے گراس میٹرنگ پالیسی لائے جانے کا امکان ہے۔
گراس میٹرنگ سے سولر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمتیں بڑھیں گی، گراس میٹرنگ پلان کے تحت صارفین دو الگ الگ میٹر لگوا سکیں گے، سولر پینل سے پیدا کردہ بجلی براہ راست قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سولر پینل صارفین کو قومی گرڈ سے عام قیمت پر ہی بجلی کا ریٹ دیا جائے گا، نئی پالیسی میں سولر پینل صارفین کو پروٹیکڈ کیٹگری میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نئی پالیسی پر ورکنگ جلد مکمل کرے گی، نئی پالیسی وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری سے مشروط ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
