Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

Now Reading:

شہبازشریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی
شہبازشریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

شہبازشریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

 عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم عزت مآب داتوک سیری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

 ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وزیراعظم نے ملائیشیا کے برادرانہ عوام اور امت مسلمہ کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا،جبکہ غزہ میں جاری بحران پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی قیادت میں فلسطینی کاز پر ملائیشیا کے اصولی اور مستقل موقف کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے اور معصوم فلسطینی بھائیوں کو ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اس کے علاوہ دونوں فریقوں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جو کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اپریل 2024 میں ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر اپنی حالیہ نتیجہ خیز ملاقات کے ساتھ ساتھ گزشتہ چار مہینوں میں دو ٹیلی فونک روابط کو یاد کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اس کے علاوہ وزیراعظم نے دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

  ٹیلیفونک رابطہ کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر