
امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، وزیر خارجہ کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی پر ایوان کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز مناسب ہے، بجٹ اجلاس کے بعد خارجہ پالیسی پر بحث کے لیے اجلاس بلا لیا جائے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ کا رد عمل ایوان میں پڑھ کر سنایا اور کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤثر رد عمل دیا ہے۔
اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، قرارداد کا مسودہ تیار ہے، ہم نے امریکی قرارداد کا نوٹس لیا اس کا جواب ضرور دیں گے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیل کی کھل کر مذمت کی، ہم نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ فوری بند ہونی چاہیے، یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت نے فلسطین کے مسئلے پر آواز نہیں اٹھائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا سے اسلامو فوبیا پر مبنی مواد ہٹانے کے لیے اقدامات اٹھائے، پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان ہمارے ترجیحی ایجنڈے پر رہے گا۔ موجودہ حکومت نے معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان سے 7 کے مقابلے میں 368 ووٹوں سے منظور نان بائنڈنگ قراراداد میں کہا گیا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کے لیے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News