پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم سات سو ارب روپے تک متوقع
آئندہ مالی سال میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم سات سو ارب روپے تک متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی تیاری جاری ہے اور مختلف محکمے نظر ثانی شدہ بجٹ ڈرافٹ جمع کروا رہے ہیں۔
بول نیوز نے نظر ثانی شدہ بجٹ ڈرافٹ کی دستاویزات کی کاپی حاصل کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ
دستاویزات کے مطابق اب تک 620 ارب 59 کروڑ کی چار ہزار 211 اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جا چکا ہے، جبکہ391 ارب کی جاری دو ہزار آٹھ سو پانچ اسکیمیں آئندہ مالی سال میں شامل ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا کہ جاری اسکیموں میں 95 ارب کی فارن فنڈڈ اسکیمیں شامل ہیں اس کے علاوہ 195ارب 39 کروڑ لاگت کی ایک ہزار 391 نئی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئیں ہیں۔
ترقیاتی بجٹ 24-25 میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 33 ارب 82 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں 1863 اسکیموں کو مکمل کیا جائے گا جبکہ اگلے مالی سال میں 1617 جاری جبکہ 246 نئی اسکیمیں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
سب سے زیادہ بجٹ روڈ سیکٹر اسکیموں کے لیے 1 کھرب 21 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسپیشل ایجوکیشن کے لیے دو ارب، لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کے لیے تین ارب 50 کروڑ مختص کیے گیے ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا کہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کے لیے چار ارب 87 کروڑ 50 لاکھ جبکہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ مختص کیے گیے ہیں۔
پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے 33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ اس کے علاوہ پاپولیشن ویلفیئر تین ارب، واٹرسپلائی اینڈ سینیٹیشن آٹھ ارب نو کروڑ 90 لاکھ مختص کیے گیے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سوشل ویلفیئرکے لیے ایک ارب پانچ کروڑ 79 لاکھ ، وومن ڈیویلپمنٹ کے لیے 92 کروڑ 60 لاکھ مختص کیے گیے ہیں۔
لوکل گورنمنٹ کے لیے 14 ارب چارکروڑ 80 لاکھ، پبلک بلڈنگ کے لیے 20 ارب 78کروڑ 50 لاکھ، اربن ڈیویلپمنٹ کے لیے24 ارب 38 کروڑ دس لاکھ مختص کیےگیے ہیں اس کے علاوہ محکمہ انڈسٹریزکے لیے دس ارب 79 کروڑ 80 لاکھ، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 37 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ مختص کیے گیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
