Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی افغانستان پر تجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف

Now Reading:

پاکستان کی افغانستان پر تجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف
پاکستان کی افغانستان پر تجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف

پاکستان کی افغانستان پر تجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف

پاکستان کی افغانستان پرتجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سال میں افغانستان سے درآمدات میں 40 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے جبکہ اس کے برعکس افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جون 2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں 38 فیصد کمی ہوئی، جبکہ مالی سال 2023۔24 میں افغانستان سے درآمدات 53 کروڑ86 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2022۔23 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 89 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز تھا، جبکہ جون 2024 میں افغانستان سے درآمدات 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز رہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ جون 2023 میں افغانستان سے درآمدات 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز تھیں، اس کے علاوہ مالی سال 2023۔24 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق جون 2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں 14.4 فیصد اضافہ ہوا،  جبکہ گذشتہ مالی سال افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم ایک ارب 6 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز رہا۔

 ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2022.23 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز تھیں، جون 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں، جبکہ جون 2023 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
پنجاب: کچے کے ڈاکوؤں نےدو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر