Advertisement
Advertisement
Advertisement

اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پُرامن رہا، محسن نقوی

Now Reading:

اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پُرامن رہا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پُرامن رہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

محسن نقوی رات گئے تک پاکستان بھر میں سیکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کرتے رہے، وہ متعلقہ پولیس و انتظامی افسران سے رابطے میں رہے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پُرامن رہا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پُرامن ماحول میں مجالس ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس اور انتظامیہ نے احسن طریقے سے ذمہ داری ادا کی، عزاداروں کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے۔

Advertisement

محسن نقوی نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے پوری ٹیم نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیے، یوم عاشور پُر امن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پر انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباشی دیتا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بخیرو عافیت اور پرامن طریقے سے عشرہ محرم الحرام کے اختتام پذیر ہونے پر اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کا کردار قابلِ ستائش رہا۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے تمام مکاتب کے فکر کے علماء کرام کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، محکموں اور اداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔

واضح رہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

رینجرز کی جانب سے سندھ کے دیگر شہروں اور کراچی میں محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر مرکزی جلوسوں اور مجالس کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر