Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ وتوانائی کی مختلف تجاویز زیر غور

Now Reading:

بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ وتوانائی کی مختلف تجاویز زیر غور
بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ وتوانائی کی مختلف تجاویز زیر غور

بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ وتوانائی کی مختلف تجاویز زیر غور

بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کیپسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر حکومت بجلی کت بلوں میں ریلیف دے سکتی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ تین سے پانچ برسوں کیلئے اکٹھی کردی جائیں، جبکہ اکٹھی رقم فراہم  کرنے سے آئی پی پیز ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہو گا، آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے فی یونٹ میں 5 روپے سے زیادہ کی کمی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے ٹوٹل رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ وزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے۔

تجویز دی گئی ہے کہ وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لے کر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے، جبکہ وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو ان تجاویز پر آگاہ کیا گیا لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جبکہ وزارت خزانہ، وزارت توانائی حکام بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے گزشتہ ہفتے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر