
9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے پیچھے جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے پیچھے جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنرل فیض حمید طاقت کی انتہا چاہتے تھے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے پیچھے انکا کا ہاتھ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید فوجی تنصیبات کی شناخت اور ان کی نشاندہی میں بھی ملوث تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل فیض نے آرمی چیف بننے کی کوششیں کیں، ماضی کے کردار کی وضاحتیں اور آنے والے وقت کی یقین دہانیاں کرائیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنرل فیض کو آرمی چیف نہیں بنایا گیا تو انہوں نے پی ٹی آئی کے پریشان ذہن کو استعمال کیا اور 9 مئی کو فوجی اہداف کی نشاندہی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News