پاک فوج نے خود احتسابی پر عمل کرتے ہوئے جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افواجِ پاکستان نے ٹاپ سٹی معاملے پر جنرل فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔
اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے، یہ انکوائری کمیٹی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر بنائی ہے۔
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی اعلی عدلیہ اور وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے نجی ہائوسنگ سوسائٹی بارے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ٹاپ سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
انکوائری کمیٹی الزامات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی، الزامات ثابت ہونے پر کمیٹی سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف سفارشات پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News