Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی دور حکومت کے بعد پہلی بار چیئرمین ایف بی آر کی باہر سے تعیناتی

Now Reading:

پی ٹی آئی دور حکومت کے بعد پہلی بار چیئرمین ایف بی آر کی باہر سے تعیناتی

پی ٹی آئی دور حکومت کے بعد پہلی بار چیئرمین ایف بی آر کی باہر سے تعیناتی

اسلام آباد: پی ٹی آئی دور حکومت کے بعد پہلی بار چیئرمین ایف بی آر کی باہر سے تعیناتی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے 4 سال بعد چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی میں ایف بی آر افسران کو نظر انداز کیا گیا جبکہ 5 سال سے زائد عرصے کے بعد پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے راشد لنگڑ یال کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آخری بار نجی شعبے سے شبر زیدی 6 جنوری 2020 تک چیئرمین ایف بی آر رہے تھے۔

 اس سے قبل ایڈمنسٹریٹو سروس کے جہانزیب خان 10 مئی 2019 تک چیئرمین ایف بی آر تھے جبکہ 7 جنوری 2020 سے 7 اگست 2024 تک چیئرمین ایف بی آر ان لینڈریونیو، کسٹمز سروس کے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سکبدوش ہونے والے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا تعلق ان لینڈ ریونیوسروس سے ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں جبکہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر