
2600 ارب آئی پی پیز کو دینے ہیں، مصطفیٰ کمال
رہنماایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2600 ارب آئی پی پیز کو دینے ہیں۔
رہنماایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجلی ضرورت سے زیادہ ہے، ایم کیوایم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاور سیکٹرکےکرائسس کاحل بتایا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 52 فیصد آئی پی پیز حکومت کی اپنی ہیں، 25 سے 30 فیصد لوکل اور 20 فیصد باہر کی آئی پی پیز ہیں، فارن آئی پی پیز کوفی الحال ٹچ نہ کریں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سرکاری اور لوکل آئی پی پیز نے ملک سے کافی کمایا ہے، وزیراعظم، نیپرا، وزیر توانائی سے میٹنگ کی، جبکہ آئی پی پیز اور پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیڈ کی شکل میں زخم لگاہوا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کولگنے والا یہ سب سے بڑا زخم ہے، ایم کیو ایم اسمبلی کے اندر اور باہر اور نیپرا میں بات کررہی ہے، جبکہ ہم سڑکیں بلاک کرکےاور لوگوں کوتکلیف دےکرحل نہیں بتارہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News