
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو عبد الرحمان کھیتران اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا۔
وزیر اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء شرکت کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News